فقہ المسیح — Page 367
فقه المسيح 367 حلت و حرمت نشہ آور اشیا کا استعمال عمر کو گھٹا دیتا ہے فرمایا: کیا ہی عمدہ قرآنی تعلیم ہے کہ انسان کی عمر کو خبیث اور مضر اشیاء کے ضرر سے بچالیا۔ یمنشی شراب وغیرہ انسان کی عمر کو بہت گھٹا دیتی ہیں ۔ اس کی قوت کو برباد کر دیتی ہیں اور بڑھا پے سے پہلے بوڑھا کر دیتی ہیں۔ یہ قرآنی تعلیم کا احسان ہے کہ کروڑوں مخلوق ان گناہ کے امراض سے بچ گئی جو ان نشہ کی چیزوں سے پیدا ہوتی ہیں۔ )9 احکم 10 مارچ 1903 ء صفحہ( افیون کے مضر اثرات فرمایا: جو لوگ افیون کھاتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہمیں موافق آگئی ہے ، وہ موافق نہیں آتی ۔ دراصل وہ اپنا کام کرتی رہتی ہے اور قومی کو نابود کر دیتی ہے۔ نشہ آور چیزوں سے بچنے کا عملی نمونہ فرمایا: )12 الحکم 17 اکتوبر 1902ء صفحہ ایک دفعہ مجھے ایک دوست نے یہ صلاح دی کہ ذیا بیطس کے لئے افیون مفید ہوتی ہے۔ پس علاج کی غرض سے مضائقہ نہیں کہ افیون شروع کر دی جائے میں نے جواب دیا کہ یہ آپ نے بڑی مہربانی کی کہ ہمدردی فرمائی لیکن اگر میں ذیا بیطس کے لئے افیون کھانے کی عادت کرلوں تو میں ڈرتا ہوں کہ لوگ ٹھٹھا کر کے یہ نہ کہیں کہ پہلا مسیح تو شرابی تھا اور دوسرا افیونی۔ پس اس طرح جب میں نے خدا پر توکل کی تو خدا نے مجھے ان خبیث چیزوں کا محتاج نہیں کیا اور بارہا جب مجھے غلبہ مرض کا ہوا تو خدا نے فرمایا کہ دیکھ میں نے تجھے شفا دیدی ۔ نسیم دعوت۔ روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 434، 435)