فقہ المسیح — Page 353
فقه المسيح 353 حکومت کی اطاعت بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ (البقرہ:196) فرمایا ہے۔ قومی اور حکومتی زبان سیکھو فرمایا: (الحکم 17 راگست 1902ء صفحہ 9) یا درکھو کہ چونکہ استحکام گورنمنٹ نے ایک قومی گورنمنٹ کی صورت اختیار کر لی ہے اس لئے قومی گورنمنٹ کی زبان بھی ایک قومیت کا رنگ رکھتی ہے۔ پس ضروری ہوا کہ اپنے مطالب و اغراض کو حکام کے پورے طور پر ذہن نشین کرنے کے لئے انگریزی پڑھوتا کہ تم گورنمنٹ کو فائدہ اور مدد پہنچا سکو۔ پٹواریوں کے لئے زمینداروں کے نذرانے )4(الحکم 12 مئی 1899ء صفحہ( ایک شخص نے جو اپنی جماعت میں داخل ہیں اور پٹواری ہیں بذریعہ خط حضرت کی خدمت میں عرض کی کہ پٹواریوں کے واسطے کچھ رقوم گورنمنٹ کی طرف سے مقرر ہیں لیکن عام رسم ایسی پڑ گئی ہے کہ پٹواری بعض باتوں میں اس سے زیادہ یا اس کے علاوہ بھی لیتے ہیں اور زمیندار بخوشی خاطر خود ہی بغیر مانگے کے دیے جاتے ہیں آیا اس کا لینا جائز ہے یا کہ نہیں؟ فرمایا: اگر ایسے لینے کی خبر با ضابطہ حکام تک بالفرض پہنچ جائے اور بموجب قانون اس پر فتنہ اٹھنے کا خوف ہو سکتا ہو تو یہ نا جائز ہے۔ شہر کے والی اور حاکم کے لئے دعائیہ نوافل )8 بدر 24 مئی 1908ء صفحہ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میر عنایت علی صاحب نے