فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 309 of 611

فقہ المسیح — Page 309

فقه المسيح 309 پرده دیکھ لیں۔ ناچار مولوی عبد الکریم صاحب خود حضرت صاحب کے پاس گئے اور کہا کہ حضور لوگ بہت ہیں۔ بیوی صاحبہ کو الگ ایک جگہ بٹھا دیں۔ حضرت صاحب نے فرمایا جاؤ جی میں ایسے پردہ کا قائل نہیں ہوں۔ مولوی صاحب فرماتے تھے کہ اس کے بعد مولوی عبدالکریم صاحب سر نیچے ڈالے میری طرف آئے۔ میں نے کہا مولوی صاحب ! جواب لے آئے ؟ نامحرم عورتوں سے مصافحہ جائز نہیں (سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 56) حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مولوی شیر علی صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ ڈاکٹر محمد اسماعیل خان صاحب مرحوم نے حضرت مسیح موعود سے عرض کیا کہ میرے ساتھ شفا خانہ میں ایک انگریز لیڈی ڈاکٹر کام کرتی ہے اور وہ ایک بوڑھی عورت ہے ۔ وہ کبھی کبھی میرے ساتھ مصافحہ کرتی ہے۔ اس کے متعلق کیا حکم ہے؟ حضرت صاحب نے فرمایا کہ یہ تو جائز نہیں ہے۔ آپ کو عذر کر دینا چاہئے کہ ہمارے مذہب میں یہ جائز نہیں ۔ (سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 363،362) حضرت خلیفہ المسیح الثانی فرماتے ہیں : عورتوں کو ہاتھ لگا نا منع ہے۔ احسن طریق سے پہلے لوگوں کو بتا دیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے جب ایک یورپین عورت ملنے آئی تو آپ نے اسے یہی بات کہلا بھیجی تھی ۔ رسول کریم علی سے بھی عورتوں کا ہاتھ پکڑ کر بیعت لینے کا سوال : سوال ہوا تو آپ نے اس سے منع فرمایا۔ یہ ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہے۔ اس میں عورتوں کی ہتک نہیں ۔ اضطرار میں پردہ کی رعایت حضرت خلیفة المسیح الثانی فرماتے ہیں : رض الفضل 14 ستمبر 1915ء صفحہ 5) اگر کسی موقعہ پر انتہائی مجبوری کی وجہ سے مردار یا سور کا گوشت استعمال کر لیا جائے تو جن