فقہ المسیح — Page 237
فقه المسيح 237 قربانی کے مسائل ایسی کیا ضرورت پڑ گئی ہے کہ تم غیروں کے ساتھ شامل ہوتے ہو۔ اگر تم پر قربانی فرض ہے تو بکر اذبح کر سکتے ہو اور اگر اتنی بھی توفیق نہیں تو تم پر قربانی فرض ہی نہیں ۔ وہ غیر جو تم کو اپنے سے نکالتے ہیں اور کافر قرار دیتے ہیں وہ تو پسند نہیں کرتے کہ تمہارے ساتھ شامل ہوں تو تمہیں کیا ضرورت ہے کہ اُن کے ساتھ شامل ہو۔ خدا پر توکل کرو۔ بکرے کی عمر کتنی ہو؟ سوال پیش ہوا ایک سال کا بکرا بھی قربانی کے لئے جائز ہے؟ )8( بدر 14 فروری 1907ء صفحہ( فرمایا: مولوی صاحب سے پوچھ لو۔ اہلحدیث و حفاء کا اس میں اختلاف ہے۔ نوٹ ایڈیٹر صاحب بدر : مولوی صاحب کی تحقیق یہ ہے کہ دو سال سے کم کا بکرا قربانی کے لئے اہلحدیث کے نزدیک جائز نہیں ۔ بدر مورخہ 23 جنوری 1908 ء صفحہ (2) کیا نا قص جانور بھی قربانی کے لئے ذبح کیا جا سکتا ہے؟ ایک شخص نے حضرت سے دریافت کیا کہ اگر جانور مطابق علامات مذکورہ در حدیث نہ ملے تو کیا ناقص کو ذبح کر سکتے ہیں؟ فرمایا: مجبوری کے وقت تو جائز ہے مگر آج کل ایسی مجبوری کیا ہے۔ انسان تلاش کر سکتا ہے اور دن کافی ہوتے ہیں خواہ مخواہ حجت کرنا یا تساہل کرنا جائز نہیں۔ عید الاضحی کا روزه )2( بدر 23 جنوری 1908ء صفحہ( عیدالاضحیہ عید الاضحیہ کے دن قربانی کر کے اُس کا گوشت کھانے تک جو روزہ رکھا جاتا ہے اس بارہ میرے میں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے فرمایا : مولوی محمد ابراہیم صاحب بقا پوری نے مجھے لکھا ہے کہ جو روزہ اس عید کے موقع پر رکھا جاتا ہے وہ سنت نہیں، اس کا اعلان کر دیا جائے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ طریق