فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 217 of 611

فقہ المسیح — Page 217

فقه المسيح 217 روزہ دار کا آنکھوں میں سرمہ ڈالنا سوال پیش ہوا کہ روزہ دار آنکھوں میں سرمہ ڈالے یا نہ ڈالے؟ فرمایا: روزہ اور رمضان مکروہ ہے اور ایسی ضرورت ہی کیا ہے کہ دن کے وقت سرمہ لگائے ۔ رات کو سرمہ لگا سکتا ہے۔“ 66 بدر 7 فروری 1907ء صفحه 4) نماز تراویح اکمل صاحب آف گولیکی نے بذریعہ تحریر حضرت سے دریافت کیا کہ رمضان شریف میں رات کو اُٹھنے اور نماز پڑھنے کی تاکید ہے لیکن عموما محنتی ، مزدور، زمیندار لوگ جو ایسے اعمال کے بجالانے میں غفلت دکھاتے ہیں اگر اول شب میں ان کو گیارہ رکعت تراویح بجائے آخر شب کے پڑھادی جائیں تو کیا یہ جائز ہوگا۔ حضرت اقدس نے جواب میں فرمایا وو کچھ حرج نہیں، پڑھ لیں ۔“ )4( بدر 18 راکتوبر 1906ء صفحہ( تراویح کی رکعات تراویح کے متعلق عرض ہوا کہ جب یہ تہجد ہے تو میں رکعات پڑھنے کی نسبت کیا ارشاد ہے کیونکہ تہجد تو مع وتر گیارہ یا تیرہ رکعت ہے۔ فرمایا: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت دائمی تو وہی آٹھ رکعات ہے اور آپ تہجد کے وقت ہی پڑھا کرتے تھے اور یہی افضل ہے مگر پہلی رات بھی پڑھ لینا جائز ہے۔ ایک روایت میں ہے کہ آپ نے رات ۔ پ نے رات کے اول حصے میں اُسے پڑھا۔ میں رکعات بعد میں پڑھی گئیں مگر