فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 212 of 611

فقہ المسیح — Page 212

فقه المسيح 212 روزہ اور رمضان آپ ہمیشہ فدیہ بھی دیتے تھے اور بعد میں روزے بھی رکھتے تھے اور اسی کی دوسروں کو تاکید فرمایا کرتے تھے۔ فدیہ کیسے دیں؟ ( تفسیر کبیر جلد 2 صفحہ 389) سوال پیش ہوا کہ جو شخص روزہ رکھنے کے قابل نہ ہو، اس کے عوض مسکین کو کھانا کھلانا چاہیئے ۔ اس کھانے کی رقم قادیان کے یتیم فنڈ میں بھیجنا جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا: ایک ہی بات ہے خواہ اپنے شہر میں مسکین کو کھلائے یا یتیم اور مسکین فنڈ میں بھیج دے۔“ 66 بدر 7 فروری 1907 ء صفحہ 4) مزدور بھی مریض کے حکم میں ہے بعض اوقات رمضان ایسے موسم میں آتا ہے کہ کاشت کاروں سے جبکہ کام کی کثرت مثل تخم ریزی و درودگی ہوتی ہے ۔ ایسے ہی مزدوروں سے جن کا گزارہ مزدوری پر ہے روزہ نہیں رکھا جاتا ان کی نسبت کیا ارشاد ہے؟ فرمایا: " الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ یہ لوگ اپنی حالتوں کو مخفی رکھتے ہیں ۔ ہر شخص تقوی وطہارت سے اپنی حالت سوچ لے۔ اگر کوئی اپنی جگہ مزدوری پر رکھ سکتا ہے تو ایسا کرے ورنہ مریض کے حکم میں ہے۔ پھر جب میسر ہو رکھ لے۔“ اور وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ (البقرة : 185) کی نسبت فرمایا: اس کے معنی یہ ہیں کہ جو طاقت نہیں رکھتے ۔“ روزہ کس عمر سے رکھا جائے حضرت خلیفہ المسیح الثانی فرماتے ہیں: )7( بدر 26 ستمبر 1907ء صفحہ بارہ سال سے کم عمر کے بچے سے روزہ رکھوانا تو میرے نزدیک جرم ہے اور بارہ سال سے