فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 196 of 611

فقہ المسیح — Page 196

فقه المسيح 196 روزہ اور رمضان وو وو سوال ہوا کہ ” کیا چاند تم نے خود دیکھ کر روزہ رکھا ہے؟“‘ ہم نے عرض کیا کہ ” بعض 66 غیر احمدیوں نے دیکھا تھا ۔ ہمارے اس فقرے کے کہنے پر کہ چاند غیر احمد یوں نے دیکھا تھا، کتاب کو تہہ کر دیا اور فرمایا کہ ہم نے سمجھا تھا کہ تم نے خود چاند دیکھ کر روزہ رکھا ہے ۔ اس لئے تحقیقات شروع کی تھی ۔“ سحری میں تاخیر (سیرت المہدی جلد 2 صفحہ (265) حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ میں قادیان میں مسجد مبارک سے ملحق کمرے میں ٹھہرا کرتا تھا۔ میں ایک دفعہ سحری کھا رہا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تشریف لے آئے ۔ دیکھ کر فرمایا۔ آپ دال سے روٹی کھاتے ہیں؟ اور اسی وقت منتظم کو بلوایا اور فرمانے لگے کہ آپ سحری کے وقت دوستوں کو ایسا کھانا دیتے ہیں؟ یہاں ہمارے جس قد را حباب ہیں وہ سفر میں نہیں ۔ ہر ایک سے معلوم کرو کہ اُن کو کیا کیا کھانے کی عادت ہے اور وہ سحری کو کیا کیا چیز پسند کرتے ہیں۔ ویسا ہی کھانا ان کے لئے تیار کیا جائے ۔ پھر منتظم میرے لئے اور کھانا لا یا مگر میں کھانا کھا چکا تھا اور اذان بھی ہوگئی تھی ۔ حضور نے فرمایا کھالو۔ اذان جلد دی گئی ہے۔ اس کا خیال نہ کرو۔ ( سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 127) حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ 1895 ء میں مجھے تمام ماہ رمضان قادیان میں گزارنے کا اتفاق ہوا اور میں نے تمام مہینہ حضرت صاحب کے پیچھے نماز تہجد یعنی تراویح ادا کی ۔ آپ کی یہ عادت تھی کہ وتر اول شب میں پڑھ لیتے تھے اور نماز تہجد آٹھ رکعت دو دو رکعت کر کے آخر شب میں ادا فرماتے تھے ۔ جس میں آپ ہمیشہ پہلی رکعت میں آیت الکرسی تلاوت فرماتے