فقہ المسیح — Page 78
فقه المسيح 78 نماز با جماعت نماز با جماعت امام کہاں کھڑا ہو ؟ ذکر ہوا کہ چکڑالوی کا عقیدہ ہے کہ نماز میں امام آگے نہ کھڑا ہو بلکہ صف کے اندر ہو کر کھڑا ہو۔ فرمایا: امام کا لفظ خود ظاہر کرتا ہے کہ وہ آگے کھڑا ہو۔ یہ عربی لفظ ہے اور اس کے معنے ہیں وہ شخص جو دوسرے کے آگے کھڑا ہو ۔ معلوم ہوتا ہے کہ چکڑالوی زبان عربی سے بالکل جاہل ہے۔“ )9( بدر 28 مارچ 1907 ء صفحہ ( امام مقتدیوں کا خیال رکھے سوال پیش ہوا کہ ایک پیش امام ماہِ رمضان میں مغرب کے وقت لمبی سورتیں شروع کر دیتا ہے ۔ مقتدی تنگ آتے ہیں کیونکہ روزہ کھول کر کھانا کھانے کا وقت ہوتا ہے۔ دن بھر کی بھوک سے ضعف لاحق حال ہوتا ہے۔ بعض ضعیف ہوتے ہیں ۔ اس طرح پیش امام اور مقتدیوں میں اختلاف ہو گیا ہے۔ حضرت نے فرمایا : پیش امام کی اس معاملہ میں غلطی ہے ۔ اس کو چاہئے کہ مقتدیوں کی حالت کا لحاظ وو رکھے اور نماز کو ایسی صورت میں بہت لمبا نہ کرے۔“ زکوایسی حضرت مفتی محمد صادق صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ :۔ )7( بدر 31 اکتوبر 1907 ء صفحہ( کسی شخص نے ذکر کیا کہ فلاں دوست نماز پڑھانے کے وقت بہت لمبی سورتیں پڑھتے ہیں ۔ فرمایا : د امام کو چاہئے کہ نماز میں ضعفاء کی رعایت رکھے ۔“ 66 نوٹ : ۔ مرحوم مولوی عبداللہ صاحب سنوری کی وفات سے تھوڑا عرصہ قبل اتفاقا ایک