فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 63 of 611

فقہ المسیح — Page 63

فقه المسيح 63 وضو پڑھایا کرتے تھے ۔ ایک دفعہ حضرت مولوی عبدالکریم صاحب نے عذر کیا کہ مجھے شک ہے کہ میرے کپڑے صاف نہیں ۔ اس لئے میں نماز نہیں پڑھاتا ۔ نماز کوئی اور پڑھاوے۔ حضرت مسیح موعود نے فرمایا ان کپڑوں میں کیا آپ کی نماز ہو جائے گی ؟ مولوی صاحب نے عرض کیا ہاں نماز تو ہو جائے گی ۔ اس پر حضور نے فرمایا کہ اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ کی نماز ان کپڑوں میں ہو جائے گی تو پھر نماز پڑھا ئیں ۔ آپ کی اقتداء میں ہماری نماز بھی ہو جائے گی ۔ اصحاب احمد جلد 3 صفحہ 189 نیا ایڈیشن روایت حضرت منشی برکت علی صاحب شملوی ) سجدہ والی جگہ پاک ہو تو نماز ہو جاتی ہے حضرت قاضی عبدالرحیم صاحب روایت کرتے ہیں کہ ایک دفعہ ہم نے سنا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ اگر سجدہ والی جگہ پاک ہو تو نماز ہو جاتی ہے۔ یعنی اگر چٹائی یا دری وغیرہ پاک نہ ہو یا مشتبہ ہو گئی ہو تو کوئی ایسا پاک کپڑا ڈال کر نماز ہو جاتی ہے جو صرف سجدہ والی جگہ کو ڈھانپ سکے ۔ میں نے اس وقت اس فتوی کی حکمت پر غور کیا تھا اور مجھے یہ سمجھ آیا تھا کہ حضرت صاحب نے یہ استنباط بعض وقت جوتی سمیت نماز پڑھ لینے کے جواز سے فرمایا ہو گا۔ ( اصحاب احمد جلد 6 صفحہ 126 ، 127 روایت قاضی عبدالرحیم صاحب نیا ایڈیشن )