درثمین مع فرہنگ — Page 60
ہوا مجھ پر وہ ظاہر میرا ہادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي کروں کیونکر ادا میں شکر باری فدا ہو اُس کی رہ میں عمر ساری مرے سر پر ہے منت اس کی بھاری چلی اس ہاتھ سے کشتی ہماری مری بگڑی ہوئی اُس نے بنا دی فَسُبْحَانَ الَّذِي أُخْرَى الْآعَادِي تجھے حمد و ثنا زیبا ہے پیارے کہ تو نے کام سب میرے سنوارے ترے احساں مرے سر پر ہیں بھارے چکھتے ہیں وہ سب جیسے ستارے گڑھے میں تو نے سب دشمن اُتارے لوگ ہارے مقابل پر مرے یہ شریروں پر پڑے اُن کے شرارے ہمارے کر دیے اُونچے منارے کہاں مرتے تھے پر تُونے ہی مارے نہ اُن سے رُک سکے مقصد ہمارے اُنھیں ماتم ہمارے گھر میں شادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي تری رحمت ہے میرے گھر کا شہتیر میری جاں تیرے فضلوں کی پینہ گیر حریفوں کو لگے ہر سمت سے تیر گرفتار آگئے جیسے کہ نیچیند 60