درثمین مع فرہنگ — Page 116
ایک دفعہ حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ نے بچپن میں حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) کی خدمت میں عرض کی کہ ان کے بھائی صاحبزادہ مرزا مبارک احمد (مرحوم ) ان سے ناراض ہو گئے ہیں اور کسی طرح راضی نہیں ہو ر ہے ۔ حضور نے جو اس وقت ایک کتاب تصنیف فرما رہے تھے مندرجہ ذیل اشعار لکھ کر دیے جو حضرت نواب مبارکہ بیگم نے صاحبزادہ صاحب کے سامنے پڑھ دیلے تو وہ خوش ہو گئے۔ روایت حکیم دین محمد صاحب رجسٹر روایات جلد ۳ ص ۷ مبارک کو میں نے ستایا نہیں کبھی میرے دل میں یہ آیا نہیں میں بھائی کو کیونکر ستا سکتی ہوں وہ کیا میری اماں کا جایا نہیں اہی خطا کر دے میری معاف کہ تجھ بن تو رب البرایا نہیں! 116 الفضل ، جولائی ۱۹۴۳ ص۳