دُرِّثمین اُردو

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 39 of 195

دُرِّثمین اُردو — Page 39

۳۹ محمود کی آمین حمد وثنا اُسی کو جو ذات جاودانی ہمسر نہیں ہے اُس کا کوئی نہ کوئی ثانی باقی وہی ہمیشہ غیر اس کے سب ہیں فانی غیروں سے دل لگانا جھوٹی ہے سب کہانی سب غیر ہیں وہی ہے اک دل کا یار جانی دل میں میرے یہی ہے سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي ہے پاک پاک قدرتی عظمت ہے اس کی عظمت لرزاں ہیں اہلِ قربت کرو بیوں پہ ہیبت ہے عام اس کی رحمت کیونکر ہو شکر نعمت ہم سب ہیں اس کی صنعت اس سے کرو محبت غیروں سے کرنا اُلفت کب چاہے اس کی غیرت یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي جو کچھ میں راحت سب اس کی مجود و منت اُس سے ہے دل کو بیعت دل میں ہے اس کی عظمت بہتر ہے اُس کی طاعت، طاعت میں ہے سعادت یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي سب کا وہی سہارا رحمت ہے آشکارا ہم کو وہی پیارا دلبر وہی ہمارا اُس بن نہیں گزارا غیر اُس کے جھوٹ سارا یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي