دُرِّثمین اُردو

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 128 of 195

دُرِّثمین اُردو — Page 128

۱۲۸ زندہ وہی ہیں جو کہ خدا کے قریب ہیں مقبول بن کے اُس کے عزیز و حبیب ہیں وہ دور ہیں خدا سے جو تقویٰ سے دُور ہیں ہر دم اسیر نخوت و کبر و غرور تقویٰ یہی ہے یارو کہ نخوت کو چھوڑ دو ہیں کبر و غرور و بخل کی عادت کو چھوڑ دو اس بے ثبات گھر کی محبت کو چھوڑ دو اُس یار کے لئے رہ عشرت کو چھوڑ دو لعنت کی ہے یہ راہ سو لعنت کو چھوڑ دو تلخی کی زندگی کو کرو صدق سے قبول ورنہ خیال حضرت عزت کو چھوڑ دو تا تم پر ہو ملائکہ عرش کا نزول ترک رضائے خویش پے مرضی خدا اسلام چیز کیا ہے؟ خدا کے لئے فنا جو مر گئے انہی کے نصیبوں میں ہے حیات اس رہ میں زندگی نہیں ملتی بجز ممات