القصائد الاحمدیہ — Page 65
۶۵ وَ كَمْ مِنْ دَهِي أَهْلَكْتَهُمْ مِنْ شُرُورِهِمْ وَأَخَذْتَهُمْ وَ كَسَرْتَ دَأْيَا مُنَضَّدَا کتنے ہی ہوشیار لوگ ہیں کہ ان کی بدیوں کی وجہ سے تو نے انہیں ہلاک کر دیا اور ان کو پکڑا اور ان کے سینوں کی مضبوط ہڈیوں کو توڑ دیا۔ وَكَمْ مِنْ حَقِيرٍ فِي عُيُونِ جَعَلْتَهُمْ بِأَعْيُنِ خَلْقٍ لُؤْلُؤًا وَ زَبَرُ جَدَا اور بہت سے نگاہوں میں حقیر نظر آنے والوں کو تو نے مخلوق کی آنکھوں میں موتی اور زبرجد بنادیا۔ وَ تَعْمُرُ أَطْلَالًا بِفَضْلٍ وَ رَحْمَةٍ وَتَهُدُّ مِنْ قَهُرٍ مُنِيفًا مُّمَرَّدًا تو اپنے فضل اور رحمت سے کھنڈروں کو آباد کر دیتا ہے اور اپنے قہر سے بلند اور صیقل شدہ عمارتوں کو ڈھا دیتا ہے۔ وَمَا كَانَ مِثْلُكَ قُدْرَةً وَتَرَحُمًا وَ مِثْلُكَ رَبِّي مَا أَرَى مُتَفَرِّدَا اور رحم اور قدرت میں تیرے جیسا تیرے جیسا کوئی بھی نہیں اور اے میرے رب ! تیرے جیسا کوئی لگا نہ میں نہیں دیکھ پاتا۔ فَسُبْحَانَ مَنْ خَلَقَ الْخَلَائِقَ كُلَّهَا وَ جَعَلَ كَشَيْءٍ وَاحِدٍ مُّتَبَدِّدَا پاک ہے وہ ذات جس نے تمام مخلوقات کو پیدا کیا ہے اور منتشر (ذرات ) کو ایک ٹھے کی طرح بناڈالا۔ غَيُورٌ يُبيدُ الْمُجْرِمِينَ بِسُخْطِهِ غَفُورٌ يُنَجِّي التَّائِبِينَ مِنَ الرَّدى وہ غیرت مند ہے، مجرموں کو وہ اپنے غضب سے ہلاک کر دیتا ہے وہ غفور ہے تو بہ کرنے والوں کو ہلاکت سے نجات دیتا ہے۔ فَلَا تَأمَنَنُ مِنْ سُخْطِهِ عِنْدَ رُحْمِهِ وَلَا تَيُتَسَنَّ مِنْ رُحْمِهِ إِنْ تَشَدَّدَا اس کی رحمت کے وقت اس کے غضب سے بے خوف نہ ہو اور نہ کبھی اس کے رحم سے نا امید ہونا اگر وہ ختی کرے۔ وَ إِنْ شَاءَ يَبْلُوُ بِالشَّدَائِدِ خَلْقَهُ وَ إِنْ شَاءَ يُعْطِيهِمْ طَرِيفًا وَ مُتْلَدًا اگر وہ چاہے تو سختیوں سے اپنی مخلوق کو امتحان میں ڈالے اور اگر چاہے تو ان کو نیا اور پر انا مال عطا کر دے۔ وَحِيدٌ فَرِيدٌ لَا شَرِيكَ لِذَاتِهِ قَوِيٌّ عَلِيٌّ فِي الْكَمَالِ تَوَحْدَا وہ واحد و یگانہ ہے اس کی ذات میں کوئی شریک نہیں۔ وہ طاقتور ہے برتر ہے کمال میں یکتا ہے۔ وَ مَنْ جَاءَهُ طَوْعًا وَصِدْقًا فَقَدْ نَجَا وَأُدْخِلَ وِرْدًا بَعْدَ مَا كَانَ مُلْبَدًا اور جو خدا کے حضور رغبت اور صدق سے آیا اس نے نجات پالی اور وہ گھاٹ میں داخل کر دیا گیا۔ بعد ا سکے کہ وہ ( گناہوں سے ) لت پت تھا۔