القصائد الاحمدیہ — Page 34
وَمَا كَانَ حَامِدَهُ بَصِيرٌ قَبْلَكُمْ وَلَكِنَّكُمْ عُمْيٌ فَكَيْفَ التَّبَصُّرُ اور کوئی ( بھی ) بصیرت رکھنے والا اس سے پہلے اس کی تعریف کرنیوالا نہیں ہوا۔ پر تم لوگ تو اندھے ہو تم کیسے دیکھ سکتے ہو؟ فَمَا تَابَ مِنْ هَذْيَانِهِ وَ ضَلَالِهِ وَكَانَ كَدَجَالٍ يُدَاجِي وَ يَمْكُرُ پر وہ مخاصم اپنی بکواس اور گمراہی سے تائب نہ ہوا۔ دجال کی طرح عداوت کو چھپاتا ہے اور مکر سے کام لیتا تھا۔ وَ كَمْ مِنْ خُرَافَاتٍ وَ كَمُ مِّنْ مَّفَاسِدٍ تَقَوَّلَ خُبُنًا ذَلِكَ الْمُتَنَصِّرُ اور بہت سی خرافات اور بہت سی مفسدانہ باتیں اس عیسائی نے خباثت سے گھڑ کر بیان کیں ۔ وَقَالَ لِى اِنَّ اللهَ خَلْقُ وَ خَالِقٌ وَ مَسِيحُنَا عَبْدٌ وَ رَبُّ أَكْبَرُ اس نے مجھے کہا کہ اللہ مخلوق بھی ہے اور خالق بھی اور ہمارا مسیح بندہ بھی ہے اور رب اکبر بھی ۔ فَقُلْتُ لَهُ يَا تَارِكَ الْعَقْلِ وَالنُّهَى اِلهٌ وَ عَبْدٌ ذَالِكَ شَيْءٌ مُنْكَرُ سو میں نے اس سے کہا : اے عقل و دانش کو چھوڑ دینے والے ! خدا بھی؟ بندہ بھی ؟ یہ تو اوپری بات ہے۔ إِذَا قَلَّ دِينُ الْمَرْءِ قَلَّ قِيَاسُهُ وَمَنْ يُؤْمِنَنُ يُرْشِدُهُ عَقْلٌ مُّطَهَّرُ جب انسان کے دین میں کمی آجائے اسکے انداز فکر میں بھی کمی آجاتی ہے اور جو پورا مومن ہو پاک عقل اسکی رہنمائی کرتی ہے۔ وَ إِنِّي أَرَى فِي خَبْطِ عَشْوَاءَ عُقُولَكُمْ تَقُولُونَ مَالَا يَفْهَمُ الْمُتَفَكِّرُ اور میں تمہاری عقلوں کو کم نظر اوٹنی کی طرح بھٹکتا ہوا پاتا ہوں تم ایسی باتیں کہتے ہو جنہیں عقلمند سمجھ نہیں سکتا۔ وَ إِنِّي أَرَاكُمْ فِي ظَلَامٍ دَائِمٍ وَمَا فِي يَدَيْكُمْ مِنْ دَلِيلٍ يُنَوِّرُ میں تمہیں دائمی ظلمت میں پاتا ہوں اور تمہارے ہاتھوں میں کوئی ( بھی ) روشنی دینے والی دلیل نہیں ۔ وَإِنْ هُوَ إِلَّا بِدْعَةٌ غَيْرُ ثَابِتٍ وَإِثْبَاتُهُ مُسْتَنْكَرٌ مُّتَعَدِّرُ یہ تو صرف ایک بدعت ہے جو ثابت نہیں اور اس کا ثابت کرنا ناممکن اور محال ہے۔ اَ تَعْرِفُ فِي الصُّحُفِ الْقَدِيمَةِ مِثْلَهُ وَقَدْ جَاءَ هَدَى بَعْدَ هَدْرٍ وَ مُنْذِرُ کیا تو پرانے صحیفوں میں اس کی مثل عقیدہ پاتا ہے؟ جبکہ ہدایت کے بعد ہدایت آتی رہی ہے اور ہوشیار کرنے والا بھی ۔ الله له