القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 360 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 360

۳۶۰ فَمَالَكَ لَا تَخْشَى الْحَسِيبَ وَنَارَهُ وَمَالَكَ تَخْتَارُ الْجَهِيمَ وَ تُؤثِرُ پس تجھے کیا ہو گیا کہ تو خدائی محاسب سے نہیں ڈرتا اور تجھے کیا ہو گیا کہ جہنم کو اختیار کر رہا ہے۔ اتَجْعَلُ تَكْفِيرِي لِكُفْرِكَ مُوجِبًا وَلَا تَتَّقِي يَوْمًا إِلَى الْقَبْرِ يَهْصِرُ کیا تو میری تکفیر کو اپنے کفر کا موجب کرتا ہے اور اس دن سے نہیں ڈرتا جو قبر کی طرف کھینچے گا۔ إِذَا بُغْتَ فِي الدُّنْيَا مِنَ الْعَيْشِ بَارِدًا فَمَالَكَ لَا تَبْغِيُّ الْمَعَادَ وَتَنْتَرُ اور جبکہ تو دنیا کی زندگی میں آرام چاہتا ہے پس تجھے کیا ہو گیا کہ آخرت کا آرام نہیں چاہتا اور سست ہو جاتا ہے۔ فَإِنْ كُنْتَ جَوْعَانَ الْهُدَى فَتَحَرَّنَا أَلَا إِنَّنَا نَقْرِى الضُّيُوفَ وَنَنْحَرُ پس اگر تو ہدایت کا بھوکا ہے تو ہماری طرف قصد کر۔ ہم مہمانوں کی دعوت کرتے ہیں اور ان کیلئے ذبح کرتے ہیں۔ إِذَا أَشْرَقَتْ شَمْسُ الْهُدَى وَضِيَاءُهَا تَجَلَّى فَلَيْسَ الْفَخْرُ أَنْ صِرْتَ تُبْصِرُ جب ہدایت کا سورج چمکا اور اس کی روشنی کھل گئی تو پھر یہ فخر کی بات نہیں کہ تو دیکھنے لگے۔ وَلَوْ كَانَ خَوْفُ اللَّهِ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ لَوَافَيْتَنِي وَالسَّيْلَ بِالصِّدْقِ تَعْبُرُ اور اگر ذرہ کے موافق خدا کا خوف ہوتا تو تو میرے پاس آتا اور اپنے صدق کے ساتھ سیلاب کو اپنے نفس سے دور کرتا۔ بِلَمَّاعَةٍ قَفْرٍ رَضِيْتَ جَهَالَةً وَتَسْعَى لِفَانِيَةٍ وَفِي الدِّينِ تُقْصِرُ زمین سراب جو سبزہ سے خالی ہے اس سے تو خوش ہو گیا اور فانی دنیا کیلئے تو دوڑ رہا ہے اور دین میں تو کوتاہی کرتا ہے۔ اثَرْتَ غُبَارًا لِلًا نَاسِ لِيَحْسَبُوا وُجُودِي مُضِلَّا لِلْوَرى وَلِيَكْفُرُوا لک تو نے لوگوں کے لئے ایک غبار اٹھایا تا وہ میرے وجود کو گمراہ کر نیوالا خیال کریں اور منکر ہو جائیں۔ فَالْهَمَ لِي رَبِّي قُلُوبًا لِيَرْجِعُوا إِلَيَّ فَصِرْنَا مَرْجَعَ الْخَلْقِ فَانْظُرُ پس میرے خدا نے دلوں میں الہام کیا تا وہ میری طرف رجوع کریں پس ہم مرجع خلائق ہو گئے ۔ سو تو دیکھ لے۔ كَبَيْتٍ إِذَا طَافَ الْمُلَبُّونَ حَوْلَهُ اُزَارُ وَلِي تُؤْذَى النُّفُوسُ وَتُنْحَرُ پس جس طرح خانہ کعبہ کا لوگ طواف کرتے ہیں۔ میں زیارت کیا جاتا ہوں اور میری جماعت کے لوگ میرے لئے دکھ دیئے جاتے اور ذبح کئے جاتے ہیں۔