القصائد الاحمدیہ — Page 351
۳۵۱ تَرَكْتُمُ كَلَامَ اللَّهِ مِنْ غَيْرِ حُجَّةٍ وَإِنَّ كَلَامَ اللَّهِ أَهْدَى وَأَظْهَرُ تم نے خدا کے کلام کو بے دلیل ترک کر دیا۔ اور خدا کا کلام اصل ہدایت اور ظاہر تر ہے۔ وَيَسَّرَهُ الْمَوْلَى لِيَذَّكَّرَ الْوَرى فَلَاشَكَ أَنَّ الذِّكْرَاجُلَى وَأَيْسَرُ اور خدا نے اس کو سہل کیا تا لوگ یاد کریں۔ پس کچھ شک نہیں کہ قرآن روشن اور آسان تر ہے۔ وَفِيهِ تَجَلَّتْ بَيِّنَتْ مِّنَ الْهُدَى وَسَمَّاهُ فُرْقَانَا عَلِيمٌ مُقَدِّرُ اور اس میں کھلی کھلی ہدایتیں موجود ہیں ۔ اور خدا نے اس کا نام فرقان رکھا ہے۔ وَسَمَّاهُ تِبْيَانًا وَ قَوْلًا مُّفَصَّلًا فَأَيَّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ نَتَخَيَّرُ اور اس کا نام تبیان اور قول مفصل رکھا۔ پس کس حدیث کو ہم اس کے بعد اختیار کریں۔ فَدَعْ ذِكْرَ بَحْثٍ فِيهِ ظُلْمٌ وَفِرْيَةٌ وَفَكِّرُ بِنُورِ الْقَلْبِ فِيمَا نُكَرِّرُ پس ایسی بحث کو چھوڑ دے جس میں جھوٹ ہے ۔ اور نور دل کے ساتھ ہماری باتوں میں غور کر۔ لَنَا الْفَضْلُ فِي الدُّنْيَا وَانْفُكَ رَاغِمٌ وَكُلُّ صَدُوقٍ لَّا مَحَالَةَ يُظْهَرُ ہمیں دنیا میں بزرگی دی گئی اور تو ذلت میں ہے۔ اور ہر ایک راستباز انجام کار غالب کیا جاتا ہے۔ عَلَوْنَا بِسَيْفِ اللَّهِ خَصُمًا اَبَا الْوَفَا فَنُمْلِي ثَنَاءَ اللَّهِ شُكْرًا وَنَسْطُرُ ہم نے (خدا کی تلوار سے ) اپنے دشمن ابوالوفا کو مار لیا۔ پس ہم خدا کی تعریف از روئے شکر کے لکھتے ہیں ۔ اَيَزعَمُ أَنِّي قَدْ تَقَوَّلْتُ عَامِدًا فَوَيْلٌ لَهُ يُغْوِي الْأَنَاسَ وَيَهْذَرُ وہ گمان کرتا ہے کہ میں نے عمداً جھوٹ بنالیا۔ پس اس پر واویلا کہ لوگوں کو گمراہ اور بکواس کر رہا ہے۔ ارى بَاطِلًا قَدْ تَلَّمَ الْحَقُّ جُدْرَهُ فَأَضْحَى الْهُدَى مِثْلَ الضُّحَى يُتَبَصَّرُ میں دیکھتا ہوں کہ سچائی نے باطل کی دیواروں میں سوراخ کر دیا۔ پس ہدایت روز روشن کی طرح نمایاں ہوگئی ۔ وَإِنَّى طَبَعْتُ الْيَوْمَ نَظْمَ قَصِيدَتِي وَكَانَ إِلَى نِصْفٍ تَمَشَّى نُوَّمُبَرُ اور آج میں نے اپنے اس قصیدہ کی نظم کو چھاپ دیا۔ اور نومبر کا مہینہ قریباً نصف گذر چکا تھا۔