القصائد الاحمدیہ — Page 349
۳۴۹ لَعَمْرِي لَقَدْ شَجَّتْ قَفَاكَ رِسَالَتِي وَإِنْ مِتَّ لَا يَأْتِيكَ عَوْنٌ مُّعَزَّرُ اور مجھے قسم ہے کہ میرے رسالہ نے تیرا سر توڑ دیا۔ اور اب اگر تو مر بھی جائے تو تجھے وہ مدد نہیں پہنچنے کی جو تجھے عزت دے۔ وَكَيْفَ وَانْتُمْ قَدْ تَرَكْتُمْ مُعِينَكُمْ وَلَيْسَ لَكُمْ مَوْلَى وَمَنْ هُوَ يَنْصُرُ اور تمہیں مدد کیونکر پہنچتی۔ تم تو خدا کو چھوڑ بیٹھے۔ اور تمہارا اب کوئی مولا نہیں جو تمہیں مدد دے۔ افِيكُمْ كَمِيٌّ ذُونِضَالٍ شَمَرْدَلٌ فَإِنْ كَانَ فَلْيَحْضُرُ وَلَا يَتَأَخَّرُ کیا تم میں کوئی سوار لڑنے والا بہادر موجود ہے؟ پس اگر ہو تو چاہیے کہ حاضر ہو جائے اور توقف نہ کرے۔ وَجِئْنَاكَ يَا صَيْدَ الرَّدَى بِهَدِيَّةٍ وَنُهْدِى إِلَيْكَ الْمُرْهِفَاتِ وَنَعْقِرُ اور اے وبال کے شکار ! ہم تیرے پاس ایک ہدیہ لے کر آئے ہیں۔ اور ہم تیز تلواروں کا یعنی لا جواب قصیدہ کا تجھے ہدیہ دیتے ہیں۔ فَأَبْشِرُ وَبَشِّرُ كُلَّ غُولٍ يَسُبُّنِي سَيَأْتِيكَ مِنِّي بِالتَّحَائِفِ سَرُوَرُ پس خوش ہو اور ہر ایک غول جو مجھے گالی دیا کرتا تھا اس کو بشارت دے۔ عنقریب میری طرف سے سید محمد سرور تحفہ لے کر تیرے پاس آئیں گے۔ الله وَإِنِّي أَنَا الْبَازِي الْمُطِلُّ عَلَى الْعِدَا وَإِنِّي مُعَانٌ مِّنْ مُّعِينٍ يُكَبَّرُ اور میں وہ باز ہوں جو دشمنوں پر جاپڑتا ہے۔ اور میں خدا تعالیٰ سے مدد دیا گیا ہوں ۔ اَثِرُ كُلَّ شَرْقِيِّ الْبِلَادِ وَغَرْبِهَا وَكُلَّ اَدِيبٍ كَانَ كَالْبَقٌ يَطْمِـرُ تو مشرق مغرب کو میرے مقابل پر برانگیختہ کر۔ اور ہر ایک ادیب کو بلا لو جو مچھر کی طرح کودتا تھا۔ وَمَنْ كَانَ يَحْكِي نَاقَةً مُشْمَعِلَّةً صَغَارٌ يَمُرُّ الْقَوْمَ فَاسْعَوْاوَ دَبِّرُوا اور اس شخص کو بُلا لو جو تیز رو اونٹنی کے مشابہ ہو۔ قوم کو بڑی خواری پیش آئی ہے۔ دوڑ و اور کچھ تدبیر کرو۔ وَإِنِّي لَعَمْرِ اللهِ لَسْتُ بِجَائِرٍ وَإِنْ كُنْتَ تَأْتِي بِالصَّوَابِ فَادْبِرُ اور میں، بخدا ظالم نہیں ہوں ۔ اگر تمہارا جواب درست ہوگا تو میں پیچھے ہٹ جاؤں گا۔ وَإِنْ كُنْتَ لَا تُصْغِي إِلَيْنَا تَغَافُلاَ تَهُدُّ وَتُلْغِي كُلَّمَا كُنْتَ تَعْمُرُ اور اگر تو نے ہمارے اس قول کی طرف توجہ نہ کی۔ تو تو اس عمارت کو ڈھاوے گا اور بیکار کر دے گا جو تو نے بنائی تھی ۔