القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 20 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 20

هَدَاكَ اللهُ هَلْ قَتْلِى يُبَاحُ وَهَلْ مِثْلِي يُدَمَّرُ أَوْ يُجَاحُ اللہ تجھے ہدایت دے۔ کیا میرا قتل جائز ہے؟ اور کیا میرے جیسا شخص ہلاک اور تباہ کیا جائے گا ؟ وَهَلْ فِي مَذْهَبِ الْإِسْلَامِ أَنِّي أَرى خِزْيًا وَلَمْ يَثْبُتُ جُنَاحُ اور کیا مذہب اسلام میں ایسا ہے کہ میں رسوائی پاؤں جب کہ گناہ بھی ثابت نہ ہوا ہو؟ وَ صِدْقِي بَيِّنُ لِلنَّاظِرِينَا كِتَابُ اللَّهِ يَشْهَدُ وَالصِّحَاحُ اور میری سچائی دیکھنے والوں کے لئے واضح ہے۔ اللہ کی کتاب بھی گواہی دیتی ہے اور حدیث کی مستند صحاح کی کتابیں بھی ۔ وَ مَا كَانَ الاذى خُلُقَ الْكِرَامِ وَلَكِنُ هَكَذَا هَبَّتُ رِيَاحُ اور دکھ دینا شریفوں کی عادت نہیں لیکن اسی طرح سے ہوائیں چل پڑی ہیں ۔ وَ إِنَّ الْحُرَّ يَفْهَمُ قَوْلَ حُرِّ وَتَشْفِي صَدْرَهُ الْكَلِمُ الْفِصَاحُ اور بے شک شریف آدمی شریف کی بات کو سمجھ جاتا ہے اور فصیح کلمات اس کے سینے کو شفا دے دیتے ہیں۔ وَلَا أَخْشَى الْعِدَا فِي سُبُلِ رَبِّي وَاَرْضُ اللَّهِ وَاسِعَةٌ بَدَاحُ اور میں اپنے رب کی راہوں میں دشمنوں سے نہیں ڈرتا اور اللہ کی زمین وسیع ہے۔ نہایت وسیع ۔ لَنَا عِنْدَ الْمَصَائِبِ يَا حَبِيبِي رِضَاءُ ثُمَّ ذَوْقٌ وَ ارْتِيَاحُ اے میرے پیارے! ہمیں مصائب کے وقت ( پہلے ) تسلیم ورضا پہر ذوق اور فرحت حاصل ہوتی ہے۔ فَلَا تَقْفِ الْهَوَى وَانْظُرُ مَالِى وَرَبِّي إِنَّهُ نُصْحٌ فُرَاحُ تو خواہشات نفسانی کے پیچھے نہ پڑا اور میرے انجام کو دیکھ اور میرے رب کی قسم ! یقیناً یہ خالص خیر خواہی ہے۔ ♡