القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 282 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 282

۲۸۲ وَقُلْتُ لَكُمْ تُوبُوا وَ كُفُوًا لِسَانَكُمْ فَمَا كَانَ فِيكُمُ مَنْ يَتُوبُ وَيَتَّقِى اور میں نے تمہیں کہا کہ تو بہ کرو اور زبان کو بند رکھو پس تم میں کوئی بھی ایسا نہ تھا کہ تو بہ اور تقویٰ اختیار کرتا۔ وَلِلَّهِ ايت لِتَائِيدِ أَمْرِنَا وَإِنَّا كَتَبْنَا بَعْضَهَا لِلْمُحَقِّقِ اور خدا نے ہمارے امر کی تائید میں کئی نشان ظاہر کئے ہیں اور بعض کو ہم نے محققوں کے لئے لکھ دیا۔ عَلَى قَلْبِ أَهْلِ اللَّهِ نَزَلَتْ سَكِينَةٌ وَقَلْبُكَ يَا مَفْتُونُ يَعْوِي وَيَنْهَقِ اہل اللہ کے دل پر سکینت نازل ہو گئی اور تیرا دل اے فتنہ میں پڑے ہوئے! گدھے کی طرح آواز کر رہا ہے۔ ا يَا لَاعِنِي إِنَّ السَّعَادَةَ فِي التَّقَى فَخَفْ قَهُرَ رَبِّ حَافِظِ الْحَقِّ وَاتَّقِ اے میرے لعنت کر نیوالے ! سعادت نیک بختی میں ہے پس خود نگهدارنده حق سے ڈر اور تقوی اختیار کر۔ ! إِذَا كُتِبَ أَنَّ الْمَوْتَ لَا بُدَّ تُدْرِكُ فَمَوْتُ الْفَتَى خَيْرٌ لَّهُ مِنْ تَخَلُّقِ جب لکھا گیا کہ موت ضرور ہے پس مرد کا مرنا جھوٹ بولنے سے بہتر ہے۔ وَلَا يُفْلِحُ الْإِنْسَانُ إِلا بِصِدْقِهِ وَكُلُّ كَذُوبِ لَا مَحَالَةَ يُوبَقِ اور انسان محض صدق سے نجات پاتا ہے اور ہر ایک دروغ گو آخر ہلاک ہوتا ہے۔ وَمَا انْفَتَحَتْ شِدْقَاكَ بِالسَّبِّ وَالْهِجَا وَتَكْذِيبِ أَهْلِ الْحَقِّ إِلا لِتُمْلَقِ اور تو نے گالیوں کے ساتھ اس لئے منہ کھولا ہے اور اس لئے تکذیب کرتا ہے کہ تا محو کیا جائے۔ وَإِنَّ سِقَامَ الْجِسْمِ مُلْتَمَسُ الشِّفَا وَلَيْسَ دَوَاءٌ فِي الدَّكَاكِينِ لِلشَّقِى اور جسم کی بیماری قابل شفا ہے مگر شقاوت کی کسی دوکان میں دو انہیں ۔ وَوَاللَّهِ لَوْلَا حَرْبَتِي لَمْ تَكَدْ تَرى نَهِيكًا تَحُطُّ ضَلَالَةً حِينَ تَسْمُقِ اور بخدا! اگر میرا حربہ نہ ہوتا تو تو کوئی ایسا بہادر نہ پاتا کہ گمراہی کو بلند ہونے سے روکتا۔ وَ إِنِّي كَتَبْتُ قَصْدَتِي هَذِهِ لَكُمْ فَمِنْ حَيْكُمْ مَنْ كَانَ حَيًّا لِيَنْمُقِ اور میں نے یہ قصیدہ تمہارے مقابلہ کیلئے لکھا ہے پس تمہارے گروہ میں سے جو زندہ ہے وہ بھی لکھے۔