القصائد الاحمدیہ — Page 278
۲۷۸ فَلَمَّا أَتَاهُ الرُّشْدُ مِنْ وَاهِبِ الْهُدَى أَتَانِي وَبَايَعَنِي بِقَلْبٍ مُصَدِّقِ پس جبکہ اس کو خدا تعالیٰ کی طرف سے ہدایت پہنچی میرے پاس آیا اور دل کی تصدیق سے بیعت کی۔ رَأَيْتُ أُولِي الْأَبْصَارِ لَا يُنْكِرُونَنِي وَيُنْكِرُ شَأْنِي جَاهِلٌ مُتَحَرِّقِ میں نے دانشمندوں کو دیکھا ہے کہ میرا انکار نہیں کرتے اور جو جاہل اور بخیل ہو وہ میری شان سے انکار کرتا ہے۔ لَهُمْ أَعْيُنٌ لَا يُبْصِرُونَ بِهَا فَمَنْ يُرِيهِمْ إِذَا فَقَدُوا عُيُونَ التَّانُقِ انکے واسطے آنکھیں ہیں جن سے وہ نہیں دیکھتے پس اُن کو کون دکھاوے جب وہ اچھی باتوں کے دیکھنے کی آنکھ نہیں رکھتے۔ الَا أَيُّهَا الْغَالِبُ اِلَامَ تُفَسِّقُ فَدُونَكَ نُصْحِي وَاتَّقِ اللَّهَ وَارْفَقِ اے غلو کرنے والے ! تو کب تک گالیاں دے گا ۔ پس میری نصیحت قبول کر اور خدا سے ڈر اور نرمی کر۔ وَمَا جِئْتُكُمْ مِنْ غَيْرِي وَحُجَّةٍ وَقَدْ أَشْرَقَتْ أَيْتُ رَبِّي وَ تُشْرِقُ اور میں بغیر نشانوں کے تمہارے پاس نہیں آیا اور میرے رب کے نشان چھکے ہیں اور بعد اس کے چمکیں گے۔ فَمَا وَقَعَ مِنْهَا خُذْ كَمَنْ يَطْلُبُ الْهُدَى وَمَا لَمْ يَقَعُ فَا تُرُكُ هَوَاكَ وَرَتِّقِ پس جو کچھ آسمیں سے واقع ہو گیا اسکو طالب ہدایت کی طرح لے لے اور جو واقع نہیں ہوا اس کے لینے کا منتظر رہ۔ رَأَيْتُ كَثِيرًا مِّنْ لِنَامٍ وَإِنَّنِي كَمِثْلِكَ مَا آنَسْتُ رَجُلًا زَبَعْبَقِ میں نے بہت لئیم دیکھے مگر میں نے تیرے جیسا بدخو کوئی نہ دیکھا۔ تَسَتَرَ لبُكَ تَحْتَ كِبْرٍ وَّ نَخْوَةٍ كَلبٍ عَفَا فِي بَطْنِ جَوْرٍ مُرَصَّقِ تیری عقل تکبر اور نخوت کے نیچے چھپ گئی اس مغز اخروٹ کی طرح جو تنگ اور سخت چھلکے والے اخروٹ میں چھپ گیا ہو۔ اَرَاكَ كَفَدَّ ان تَخَاذَلَ رِجُلُهُ فَلَا بُدَّ مِنْ رَجُلٍ يَسُوقُ وَيَزْعَقِ میں تجھے اس بیل کی طرح دیکھتا ہوں جو چلنے میں سستی کرتا ہے پس ایسے آدمی کا ہونا ضروری ہے کہ ہانکے اور بلند آواز سے زجر کرے۔ وَمَا أَنْتَ إِلا كَالْعَصَافِيرِ ذِلَّةً وَتَحْسِبُ نَفْسَكَ مِنْ عَمَاءٍ كَسَوْذَقِ اور تو کچھ نہیں مگر ایک چڑیا ہے اور نا بینائی سے اپنے تئیں ایک شاہین سمجھتا ہے۔