القصائد الاحمدیہ — Page 199
۱۹۹ فَانْظُرُ إِلَى خِدْمَاتِهِمْ وَثَبَاتِهِمْ وَدَعِ الْعِدَا فِي غُصَّةٍ وَ صَلَاءِ تو ان کی خدمتوں اور ثابت قدمی کو دیکھ اور دشمن کو ان کے غصہ اور جلن میں چھوڑ دے يَارَبِّ فَارْحَمْنَا بِصَحْبِ نَبِيِّنَا وَاغْفِرُ وَأَنْتَ اللهُ ذُوا لَاءِ اے میرے رب ! ہم پر بھی نبی ﷺ کے صحابہ کے طفیل رحم کر اور ہماری مغفرت فرما اور تو ہی نعمتوں والا اللہ ہے وَاللَّهُ يَعْلَمُ لَوْ قَدَرْتُ وَلَمْ أَمُتُ لَا شَعْتُ مَدْحَ الصَّحُبِ فِي الْأَعْدَاءِ اللہ جانتا ہے اگر میں قدرت رکھتا اور مجھے موت کا سامنا نہ ہوتا تو میں صحابہ کی تعریف ان کے تمام دشمنوں میں خوب پھیلا کر چھوڑتا إِنْ كُنْتَ تَلْعَنُهُمْ وَتَضْحَكُ خِيَّةً فَارْقُبُ لِنَفْسِكَ كُلَّ اِسْتِهْزَاءِ اگر تو ان کو لعنت کرتار ہا اور کمینگی سے ہنستا رہا تو اپنے لئے ہر استہزاء کا انتظار کر مَنْ سَبَّ أَصْحَابَ النَّبِيِّ فَقَدْ رَدَى حَقٌّ فَمَا فِي الْحَقِّ مِنْ إِخْفَاءِ جس نے نبی کریم ﷺ کے اصحاب کو گالی دی تو بے شک وہ ہلاک ہو گیا ۔ یہ ایک سچائی ہے سو اس سچائی میں کوئی اختفاء نہیں۔ ( سر الخلافة - روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۳۹۷)