القصائد الاحمدیہ — Page 190
۱۹۰ اور اس کی خدمات کامل چاندوں کی طرح روشن ہیں اور اس کے پھل کثرت سے چنے ہوئے میووں کی طرح ہیں وَجَاءَ لِتَنْضِيرِ الرِّيَاضِ مُبَشِّرًا فَلِلَّهِ دَرُّ مُنَبِّرٍ وَ مُبَشِّرِ اور وہ باغوں کی شادابی کے لئے بشیر ہو کر آیا۔ پس خدا بھلا کرے اس شاداب کرنے والے اور بشارت دینے والے کا وَ شَابَهَهُ الْفَارُوقُ فِي كُلِّ خُطَّةٍ وَسَاسَ الْبَرَايَا كَالْمَلِيُكِ الْمُدَبِّرِ اور ( عمر ) فاروق ہر فضیلت میں ان کے مشابہ ہوا اور اس نے ایک مدبر بادشاہ کی طرح رعایا کا انتظام کیا سَعَى سَعْيَ اِخْلَاصِ فَظَهَرَتْ عِزَّةٌ وَشَأْنٌ عَظِيمٌ لِلْخِلَافَةِ فَانْظُرِ اس نے اخلاص سے کوشش کی تو ظاہر ہوگئی خلافت کے لئے عزت اور شانِ عظیم ۔ سود یکھ تو سہی وَ صَبَّعَ وَجْهَ الْأَرْضِ مِنْ قَتْلِ كَفَرَةٍ فَيَا عَجَبًا مِنْ عَزْمِهِ الْمُتَشَمِّرِ اور اس نے زمین کی سطح کو کفار کو قتل کر کے رنگ دیا پس اس کا عزم مصمم کیا ہی عجیب تھا وَصَارَ ذُكَاءً كَوْكَبٌ فِي وَقْتِهِ فَوَاجًا لَّهُ وَلِوَقْتِهِ الْمُتَطَهِّرِ اور اس کے عہد میں ستارہ سورج بن گیا تھا۔ پس آفرین ہے اس پر بھی اور اس کے پاک وقت پر بھی ۔ وَبَارَى مُلُوكَ الْكُفْرِ فِي كُلِّ مَعْرِكَ وَأَهْلَكَ كُلَّ مُبَارِزٍ مُتَكَبِّرِ اور اس نے کافر بادشاہوں سے ہر معرکے میں مقابلہ کیا اور ہر متکبر جنگجو کو ہلاک کر دیا أَرَى ايَةً عُظمى بِاَيْدِ قَوِيَّةٍ فَوَاجًا لِّهَذَا الْعَبْقَرِيِّ الْمُظَفَّرِ اس نے قومی ہاتھوں سے بڑا نشان دکھایا۔ پس آفرین ہے اس فتح مند جوانمرد پر اِمَامُ أَنَاسٍ فِي بِجَادٍ مُرَقَّعٍ مَلِي دِيَارٍ فِي كِسَاءٍ مُّغَبَّرٍ وہ پیوند شدہ کمبل میں لوگوں کا امام تھا اور غبار آلود چادر میں ملکوں کا بادشاد تھا وَأُعْطِيَ أَنْوَارًا فَصَارَ مُحَدَّثًا وَكَلَّمَهُ الرَّحْمَنُ كَالْمُتَخَيَّرِ اور اسے انوار الہی دیئے گئے سو وہ خدا کا محدث بن گیا اور خدائے رحمان نے اس سے برگزیدوں کی طرح کلام کیا مَاثِرُهُ مَمْلُوَّةٌ فِي دَفَاتِرٍ فَضَائِلُهُ أَجْلَى كَبَدْرٍ أَنْوَرِ