القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 183 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 183

۱۸۳ ۲۷ مَا لِلْعِدًا مَالُوْا إِلَى الْأَهْوَاءِ مَالُوا إِلَى أَمْوَالِهِمْ وَعَلَاءِ دشمنوں کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ خواہشات نفسانی کی طرف مائل ہو گئے ۔ وہ اپنے مالوں اور عزت کی طرف جھک گئے ہیں۔ عَادَوْا إِلَهَا وَاسِعَ الْآلَاءِ مَوْلًى وَدُودًا حَاسِمَ النَّاوَاءِ انہوں نے وسیع نعمتوں والے معبود سے دشمنی کی ہے جو مددگار بہت محبت کرنے والا اور مصائب کی بیخ کنی کرنے والا ہے۔ مَلِكَ الْعُلى وَمُطَهِّرَ الْأَسْمَاءِ أَهْلَ السَّمَاحِ وَأَهْلَ كُلِّ عَطَاءِ جو رفعت و شرف کا بادشاہ ہے اور پاک صفات والا ہے سخاوت والا اور ہر ایک عطاء والا ہے۔ (نور الحق جلد ثانی ۔ روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۲۶۰)