القصائد الاحمدیہ — Page 169
١٦٩ وَدَّعْتُ أَهْوَائِي لِحُبِّ مُهَيْمِنِى وَتَرَكْتُ دُنْيَاكُمْ بِعَطْفِ عِنَانِي حرص و ہوا کو میں نے خدا تعالیٰ کے لئے رخصت کر دیا اور تمہاری دنیا کو چھوڑا اور اس سے منہ پھیر لیا۔ وَتَعَلَّقَتْ نَفْسِي بِحَضْرَةِ مَلْجَأَى وَتَبَرَّءَتْ مِنْ كُلِّ نَشْبٍ فَانِي اور میر انفس حضرت پروردگار سے تعلق پکڑ گیا اور ہر یک مال فانی سے بیزار ہو گیا۔ لَا تَعْجَلُوا وَتَفَكَّرُوا وَتَدَبَّرُوا وَالْعَقْلُ كُلَّ الْعَقْلِ فِي الْإِمْعَانِ مت جلدی کرو اور فکر کرو اور سوچو اور تمام عقل غور کرنے میں ہے۔ إِنْ كُنْتَ لَا تَبْغِى الهُدَى وَتُكَذِّبُ فَاضِرَّنِي بِجَوَارِحٍ وَ لِسَانِ اور اگر تو ہدایت کو قبول نہیں کرتا اور تکذیب کرتا ہے سو مجھے اپنے ہاتھ پیر اور زبان سے دکھ پہنچا۔ وَالْعَنُ وَلَعْنُ الصَّادِقِينَ وَسَبُّهُمْ مُتَوَارَتْ مِّنْ قَادِمِ الْأَزْمَانِ اور لعنت کرتا رہ اور سیچوں کو لعنت کرنا قدیم زمانہ سے لوگوں کا ورثہ چلا آیا ہے۔ لَنْ تُعْجِزُوا بِمَكَائِدِ رَبَّ السَّمَا لِلَّهِ سُلْطَانُ عَلَى السُّطَانِ تم ہرگز اپنے فریبوں سے خدا تعالیٰ کو عاجز نہیں کر سکتے خدا تعالیٰ کا تسلط ہر یک تسلط پر غالب ہے۔ انظُرُ ذُكَاءً ثُمَّ قَمَرًا مُنْصِفًا هَذَانِ لِلْكَذَّابِ يَنْخَسِفَانِ؟ سورج اور چاند کو منصف ہونے کی حالت میں دیکھ۔ کیا ان دونوں کو ایک کذاب کے لئے گرہن لگا ؟ يَا لَا عِنِى خَفْ قَهْرَ رَبِّ شَاهِدٍ وَيُرِيكَ أَيَّاتٍ مِّنَ الْإِحْسَانِ اے میرے لعنت کرنے والے ! خدا تعالیٰ سے جو گواہ ہے خوف کر اور وہ تجھے اپنے نشان دکھاتا ہے۔ قَمَرُ الْقَدِيرِ وَشَمْسُهُ بِقَضَاءِهِ خُسِفَا وَأَنْتَ تَصُولُ كَالسِّرُحَانِ چاند اور سورج کو گرہن لگا۔ اور تو ا بھی بھیڑیے کی طرح حملہ کر رہا ہے۔ لِلهِ آيَاتٌ يُرِيهَا بَعْدَهَا هذَانِ قَدْ جَاءَكَ كَالْعُنُوَانِ ان دونوں کسوفوں کے بعد خدا تعالیٰ کے اور بھی نشان ہیں یہ دونوں عنوان کی طرح ظاہر ہوئے ہیں۔